بلوچستان میں خاتون قتل میں ملوث 11ملزمان گرفتار

اسلام آباد ۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان پولیس کو کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔

اب تک 11 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، آپریشن جاری ہے۔ تمام ملوث افراد کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے!

ویڈیو میں مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے، واقعہ عید سے چند دن قبل کا ہے۔ ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج اور 11 مشتبہ قاتل گرفتار ہو چکا ہے، قانون اس گھناؤنے معاملے پر اپنا راستہ لے گا!

اپنا تبصرہ لکھیں