امریکی ڈاکٹروں نے مریض کو نیا دل لگا دیا،ویڈیووائرل

اسلام آباد۔سوشل میڈیا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مریض کو بالکل نیا دل لگادیا گیا اور وہ مکمل طور پر صحت ہوکر ہسپتال سے باہر آرہے ہیں اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں ۔

عادل نظامی جو اس ویڈیو سے متعلق دعوی کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ میرے Father in law ہیں جنہیں بیل فیئر ویل کے ساتھ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نیویارک کے اسپتال سے دل کا ٹرانسپلانٹ یعنی نیا دل ڈال کر الوداع کررہا ہے۔

انکل جب اسپتال گئے تو انکا دل صرف 9 فیصد ورکنگ حالت میں تھا اور آج نیا دل الحمداللہ 82 فیصد کام کررہا ہے ۔ ایک ماہ اسپتال رہے ڈاکٹرز کی بہت سے باتیں باقابل یقین لگ رہی تھیں لیکن ڈاکٹرز کی مہارت، امریکہ میں ہیلتھ سیکٹر، میڈیکل سائنس اور جدت نے حیران کردیا۔ دنیا کے ٹاپ 10 ہارٹ ٹرانسپلانٹ انسٹیوٹ میں سے 8 امریکہ میں ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں