پنجاب میں میٹرو اور اورنج لائن کے لیے نیا ادائیگی نظام منظور

لاہور۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں لاہور کی اورنج لائن اور لاہور، راولپنڈی، ملتان، اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروسز کے لیے کرایوں کی ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل طریقے پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ روایتی ٹوکن سسٹم کو جلد ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ بارکوڈ کے ذریعے کارڈ پیمنٹ پر مبنی انٹری سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

مسافر اب کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل والیٹ ایپس کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ این ایف سی (نئیر فیلڈ کمیونیکیشن) ٹیکنالوجی پر مبنی “ٹیپ اینڈ گو” سسٹم بھی نافذ کیا جائے گا، جس سے پورے ماس ٹرانزٹ نیٹ ورک میں باآسانی اور بغیر رکاوٹ سفر ممکن ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں