پنجاب حکومت کا ای ٹیکسی منصوبہ لانچ کرنے کا اعلان

لاہور۔پنجاب حکومت نے ایک اہم اور جدید قد م اٹھاتے ہوئے پہلی بار الیکٹرک ٹیکسی(ای ٹیکسی)منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔اس منصوبے کا مقصد نہ صرف ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے بلکہ عوام کو رز گار کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے ۔
پہلے مرحلے میں حکومت 1100 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرے گا۔یہ بغیر سود اورآسان اقساط پر ملیں گی
اس کے لئے اصول آسان رکھے جائیں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ سکیم جلد اشتہارات کے ذریعے عوام میں متعارف کرائی جائے گی جہاں لوگ درخواست دے سکیں گے ۔
یہ قدم نہ صرف ایندھن کے خرچ میں کمی لائے گا بلکہ صاف اور پائیدار سفری نظام کی طرف بھی ایک اہم پیش رفت ہوگا

اپنا تبصرہ لکھیں