پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ترمیم کے تحت کمرشل بنیادوں پر پانچ سال سے کم پرانی استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔ یہ سہولت 30 جون 2026 تک دستیاب ہوگی، جس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کو ماحولیاتی، سیفٹی اور کوالٹی کے معیارات پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔ اس مقصد کے لیے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن شرائط بھی لاگو ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں