چینی کارٹل کیس کی سماعت ملوں کی درخواست پر مؤخر، نئی تاریخ 22 تا 25 ستمبر مقرر

اسلام آباد: چینی کارٹل کیس میں ستر سے زائد شوگر ملوں کی درخواست پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے کیس کی سماعت مؤخر کر دی ہے۔ کمیشن نے سماعت کی نئی تاریخ 22 تا 25 ستمبر مقرر کی ہے۔

ملوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی تعطیلات کے باعث وکلاء دستیاب نہیں، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔ واضح رہے کہ پچاس سے زائد شوگر ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی غرض سے ایک بار سماعت ملتوی کی جا رہی ہے، تاہم آئندہ کسی قسم کی مزید تاخیر یا التواء کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ فیصلہ جلد ممکن ہو۔

یاد رہے کہ ٹربیونل نے کمپیٹیشن کمیشن کو چینی کارٹل کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں