سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 52 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ دورانِ ٹریڈنگ 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 503 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 4 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 50 ہزار 975 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں آج اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی، جن میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔

او جی ڈی سی، ماری، اے آر ایل، حبکو، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایل، پی پی ایل اور وافی سمیت دیگر شیئرز بھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں