سٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ ،ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 68ہزارکی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 2 ہزار 792 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد انڈیکس پہلی مرتبہ 1 لاکھ 68 ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس اس وقت 1 لاکھ 68 ہزار 432 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو کہ 1 اعشاریہ 69 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ اس سے قبل انڈیکس کا ریکارڈ لیول 166509 پوائنٹس تک رہا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 281.31 روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ ڈالر کی کمی درآمدی اخراجات پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں