سٹاک ایکسچینج :سرمایہ کارمتحرک،ایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال،ڈالربھی سستا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدےکی خبر پر سرمایہ کار متحرک ہوگئے اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیااورایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15پیسے سستا ہوگیا ہے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر842 پوائنٹس کے اضافے کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 157020 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔

دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15پیسے سستا ہونے کے بعد 281.50 روپے سے کم ہوکر 281.35 روپے پر آگیاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں