اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) کے زیر اہتمام سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (حصہ اول و دوم) کے پہلے سالانہ امتحانات 2025، جو مارچ/اپریل 2025 میں منعقد ہوئے تھے، کے نتائج بدھ 16 جولائی 2025 کو دوپہر 1:30 بجے جاری کیے جائیں گے۔
طلبہ کو نتائج بروقت فراہم کرنے کے لیے، بورڈ اُن تمام امیدواروں کو SMS کے ذریعے نتائج سے آگاہ کرے گا جنہوں نے اپنے موبائل نمبرز داخلہ فارم میں فراہم کیے تھے۔ اس کے علاوہ، نتائج فیڈرل بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر بھی دستیاب ہوں گے۔
ایسے طلبہ جو SMS کے ذریعے نتائج معلوم کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنا نتیجہ 5050 پر مخصوص فارمیٹ میں SMS بھیج کر حاصل کر سکتے