اداکارہ میمونہ قدوس نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شوبز انڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرستی کا رجحان سب سے زیادہ لاہور میں پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ کھلے عام نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں ہوتی ہیں لیکن وہاں یہ زیادہ تر خفیہ رہتی ہیں جبکہ لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں۔
گفتگو کے دوران میمونہ قدوس نے یہ بھی کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں اور وہاں کے لوگ رویوں کے اعتبار سے منفی تاثر دیتے ہیں۔ ان کے مطابق بعض افراد کے پاس مالی حیثیت محدود ہوتی ہے لیکن وہ بڑے بڑے دعوے کرنے اور برتری جتانے کے عادی ہیں۔
اس کے برعکس اداکارہ نے کراچی کے لوگوں کو زیادہ پروفیشنل قرار دیا۔ ان کے مطابق کراچی میں رشتے اور تعلقات بھی اکثر مفاد پر مبنی ہوتے ہیں اور حتیٰ کہ گرل فرینڈ بنانے میں بھی لین دین طے کیا جاتا ہے۔
مزید برآں انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے تعلقات) کا کلچر بھی موجود ہے اور یہ صرف خواتین نہیں بلکہ مرد فنکار بھی اس کا شکار ہوتے ہیں۔ میمونہ قدوس کے بقول ہراسانی اور استحصال دونوں جنسوں کو جھیلنا پڑتا ہے۔