ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
ایک مداح کے سوال پر سحر حیات نے بتایا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد ہمیشہ سمیع رشید ہی رہیں گے اور اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
سحر حیات نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو والدین دونوں کا احترام کرنا سکھائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی کو روکنے کا اختیار رکھتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے معاملات کا فیصلہ ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔ سحر نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس ذاتی موضوع کو مزید زیر بحث نہ لایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
یاد رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سامنے آئی تھیں جن کی تردید سمیع رشید نے کی تھی، تاہم اب سحر حیات نے خود طلاق کی تصدیق کردی ہے۔