سارہ خان کی ہمشکل دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سارہ خان ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مداح انہیں ڈراموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔

سارہ خان کی شادی مشہور گلوکار فلک شبیر سے ہوئی ہے اور ان کی ایک بیٹی عالیانہ ہے۔ یہ جوڑا اپنی محبت بھری جھلکیوں اور فلک کی جانب سے سارہ کو پھول دینے کی ویڈیوز کی وجہ سے بھی مقبول ہے۔

اب سارہ خان کی ہمشکل کی کچھ تصاویر بھارت سے سامنے آئی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مداح اس حیرت انگیز مشابہت پر دنگ رہ گئے اور مختلف دلچسپ تبصرے بھی کرنے لگے۔

بھارتی انفلوئنسر اور ماڈل پریانکا شرما اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جب صارفین نے ان کی شکل کو سارہ خان سے حد درجہ مشابہ قرار دیا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ بالکل سارہ جیسی لگتی ہیں جبکہ کچھ نے تو انہیں اصل میں سارہ خان ہی سمجھ لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں