پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، صبا قمر کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کر کے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ طویل وقت سے بغیر وقفے کے شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کے باعث انہیں بےچینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی۔ حالات بگڑتے دیکھ کر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کر کے انہیں نگران طبی دیکھ بھال میں رکھا۔ خوش قسمتی سے اب ان کی حالت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
صبا قمر نے اسپتال سے صحتیابی کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر طبی عملے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب خود کو بہتر محسوس کر رہی ہیں اور جلد دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔