روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزیدسستا ہو گیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281.83 روپے سے کم ہوکر 281.80 روپے پر بند ہوا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.70 روپے ،یورو 1.13 روپے سستاہوکر 330.40 روپے کا ہوگیا۔ برطانوی پاؤنڈ 1.58 روپے مہنگا ہوکر 383.31 روپے،یو اے ای درہم 77.25 روپے، سعودی ریال 75.55 روپے پر برقرار رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں