پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام، ہنڈریڈ انڈیکس 1355 پوائنٹس کمی سے 149235 کی سطح پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 284.21 روپے پر آگیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 151249 رہی جبکہ کم ترین سطح 148272 رہی۔گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 150591 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 284.21 روپے پر آگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 10 پیسے اضافے سے 330.87 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 98 پیسے کمی کےبعد 382.73روپے ، یو اے ای درہم 77.40 روپے پر اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.65 روپے پر آگیا۔