اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تقریر کے دوران اسمبلی ہال میں داخل ہونے سے گریز کیا۔

نیتن یاہو کے خطاب کے آغاز پر مسلم ممالک کے نمائندوں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس ہال چھوڑ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی ہال کے باہر موجود تھے اور انہوں نے تقریر کے دوران اندر جانے کے بجائے باہر ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو کی تقریر ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنی ٹیم کے ہمراہ اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں