عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اورڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے ایک پیسہ بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 184 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں