اسلام آباد ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 100روپےسستا ہوکر3لاکھ 56ہزار300روپےکا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 85روپے کی معمولی کمی سے3لاکھ 5ہزار470روپےکا ہوگیا۔ ایک تولہ چاندی 3963 روپے پر برقرار ہے۔