پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار اور ایک لاکھ 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 2051 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

100 انڈیکس 1.43 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا، آج انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔مارکیٹ میں 52 ارب روپے مالیت کے 78 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 484 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں 264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 192 میں کمی ہوئی، گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے، سرمایہ کاری کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ترجیح ہے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور تاجر برادری کو سہولت ملی، ملکی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں