ایشیا کپ 2025 سے قبل اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر افغانستان کی ٹیم نے پاکستان آکر دو طرفہ سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، تاہم بعد ازاں یو اے ای کو بھی شامل کر کے اسے سہ فریقی سیریز کی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی، اور تمام میچز شارجہ میں کھیلے جانے کا منصوبہ ہے۔
سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، جیسے ہی لاجسٹکس اور براڈکاسٹنگ سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔