ٹوکیو: پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آنے والے ہیں، تاہم اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ایتھلیٹکس میں ہوگا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا بدھ کو جیولین تھرو ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جرمنی کے ویبر سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹس بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق جیولین تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ اس راؤنڈ کے ذریعے ٹاپ آٹھ ایتھلیٹس کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ملے گا۔ فائنل جمعرات کو منعقد ہوگا۔
ارشد ندیم نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پیرس اولمپکس کے دوران عوام نے ان کا ساتھ دیا، وہی جذبہ اب بھی برقرار رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرپور تیاری کی ہے اور پوری کوشش ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کروں۔