پاکستان میں گاڑیوں کی ریکارڈ درآمد،ملکی آٹوموٹیوصنعت متاثرہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔پاکستان میں گاڑیوں کی ریکارڈ درآمدکے باعث ملکی آٹوموٹیوصنعت شدیدمتاثرہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔

جولائی 2025 میں 4 ہزار سے زائد استعمال شدہ گاڑیاں کلیئر کی گئیں جن میں 600 قیمتی گاڑیاں شامل ہیں ان کی مالیت 50 ارب روپے سے زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی میں پرسنل بیگیج اور متعلقہ سکیموں کے تحت استعمال شدہ گاڑیاں کلیئر کی گئیں جس میں3996 گاریاں پرسنل بیگیج سکیم،331 گاڑیاں گفٹ سکیم اور 96 گاڑیاں رہائش کی منتقلی سکیم کے تحت کلیئر کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتی لگژری گاڑیوں کے زیادہ تر درآمد کنندگان خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں