پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 43فیصداضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 43فیصد اضافہ ر یکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 301498یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43فیصدزیادہ ہے۔

 گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 211252یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست میں ملک میں 163775یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوجولائی کے 137699یونٹس کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اگست کے 115903یونٹس کے مقابلہ میں 41فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال کے پہلے دوماہ میں 17127یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12274یونٹس کے مقابلہ میں 40فیصدزیادہ ہے۔

اگست میں کاروں کے 10016یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال اگست کے 6417یونٹس کے مقابلہ میں 56فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال کے پہلے دوماہ میں ایل سی ویز،وینزاورجیپوں کے 7901یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5014یونٹس کے مقابلہ میں 58فیصدزیادہ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں