پرانی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان

لاہور۔پنجاب حکومت کی جانب سے پرانی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے اعلان کیا ہے کہ پرانی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف 14 اگست تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، جو نئی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

یہ بیان ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا، جس کا مقصد ایک بڑی منشیات کی برآمدگی کا اعلان کرنا تھا، جو ایکسائز ڈپارٹمنٹ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے مشترکہ طور پر برآمد کی تھی۔

اجرک ڈیزائن پر مبنی نئی نمبر پلیٹس ایک متنازع مسئلہ بن چکی ہیں، کیوں کہ ٹریفک پولیس موٹر سائیکل سواروں سمیت شہریوں کو بھاری چالان کر رہی ہے، حالاں کہ نئی پلیٹس کی لازمی تبدیلی کی مقررہ تاریخ ابھی کافی دور ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں