ایپل کی ڈیوائسز میں جدت لانے کے حوالے سے معروف ایک انجینئر نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرائی ہے، جو کسٹم ڈیزائن کردہ کیس کے ذریعے لائٹننگ کنکشن والے فونز میں یو ایس بی-سی پورٹ کا اضافہ ممکن بناتی ہے۔
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے روبوٹکس انجینئر کین پلونیل نے ایک تجارتی مصنوعات پیش کی ہے جو آئی فون کے اندرونی ہارڈویئر میں کوئی تبدیلی کیے بغیر لائٹننگ بیسڈ ڈیوائسز پر یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
‘Obsolete’ (اوبسولیس) کے نام سے فروخت کی جانے والی یہ ایسیسری دو حصوں پر مشتمل ہے، جس میں ایک مخصوص سرکٹ بورڈ اور یو ایس بی-سی کنیکٹر شامل ہے۔ یہ ڈیوائس 9 وولٹ تیز رفتار چارجنگ، ڈیٹا ٹرانسفر، اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے لیے تیار کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ کین پلونیل کے ان ابتدائی تجربات پر مبنی ہے جو انہوں نے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز ڈیزائن کرتے وقت کیے تھے۔