oil prices on july 16, 2025

پیٹرول اور ڈیزل 6 روپے تک مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے 16 جولائی 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

متوقع تبدیلیاں درج ذیل ہیں:

ایکس ریفائنری قیمتیں (روپے فی لیٹر):
پیٹرول (PMG): 165.30 سے بڑھ کر 169.97 روپے (+4.67 روپے، 2.8%)

ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD): 177.24 سے بڑھ کر 178.56 روپے (+1.32 روپے، 0.7%)

مٹی کا تیل (Kerosene): 156.24 سے کم ہو کر 152.50 روپے (-3.74 روپے، -2.4%)

لائٹ ڈیزل (LDO): 147.94 سے کم ہو کر 145.71 روپے (-2.23 روپے، -1.5%)

ایکس ڈپو سیل پرائس (Ex-Depot Sale Price):
پیٹرول (PMG): 266.79 سے بڑھ کر 273.39 روپے (+6.60 روپے، 2.5%)

ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD): 272.98 سے بڑھ کر 278.25 روپے (+5.27 روپے، 1.9%)

مٹی کا تیل: 184.43 سے کم ہو کر 180.69 روپے (-3.74 روپے، -2.0%)

لائٹ ڈیزل: 169.61 سے کم ہو کر 167.38 روپے (-2.23 روپے، -1.3%)

مقامی قیمتوں کی بنیاد:
پیٹرول پر لیوی اور کسٹمز کلیئرنس ملا کر تقریباً 78.02 روپے/لیٹر اور ڈیزل پر 77.01 روپے/لیٹر لاگت شامل کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کا پریمیئم 9.68 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کا 3.25 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگلے فیصلے کے لیے دو روز باقی ہیں، جب عالمی سطح پر نرخ مزید واضح ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل اور روپے کی قدر میں کمی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں