صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد

ماہرینِ صحت اور غذائیت کے مطابق دن کا آغاز فائبر سے بھرپور ناشتہ کے ساتھ کرنا مجموعی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ صبح سویرے فائبر کھانے سے ہاضمے سے لے کر دل کی صحت تک کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

🔹 ہاضمے میں بہتری
فائبر آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے جس سے قبض سے بچاؤ اور نظامِ ہاضمہ فعال رہتا ہے۔

🔹 بھوک پر قابو
فائبر دیر سے ہضم ہوتا ہے، اسی لیے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور غیر ضروری اسنیکس کھانے کی عادت کم ہوجاتی ہے۔

🔹 توانائی میں تسلسل
فائبر کاربوہائیڈریٹس کو آہستہ آہستہ خون میں شامل کرتا ہے، جس سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے اور دن بھر توانائی مستحکم ملتی ہے۔

🔹 وزن پر قابو
پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہنے کے باعث فائبر وزن کم کرنے یا برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

🔹 دل کی حفاظت
خصوصاً soluble fiber خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے جس سے دل اور بلڈ پریشر دونوں محفوظ رہتے ہیں۔

🔹 شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند
فائبر خون میں گلوکوز کو آہستہ بڑھنے دیتا ہے جس سے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے یہ بہترین انتخاب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت دلیہ، ہول گرین بریڈ، دالیں اور پھلوں جیسی غذائیں فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں