ہر شخص احترام کا حقدار ہے، ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر مہوش حیات کا ردعمل

اداکارہ مہوش حیات نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فرد کو عزت دی جانی چاہیے، اور کسی کے انداز یا شخصیت پر تنقید کرتے وقت شائستگی اور نرمی کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ میزبان و اداکار ساحر لودھی کی کچھ پاپرازی طرز کی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں، جو دراصل اُن کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔

ان ویڈیوز میں ساحر لودھی اس انداز میں دکھائی دیتے ہیں گویا انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے، حالانکہ ویڈیوز میں موجود کیمرہ مین بھی ان کی ٹیم کا رکن ہوتا ہے، اور تمام مواد ان کے اپنے پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا جا رہا ہے۔

جہاں عام صارفین ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، وہیں مختلف مشہور فنکار بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقالی کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز بنا رہے ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ان ویڈیوز میں ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرنے والے اداکاروں میں فیصل قریشی، یاسر نواز اور اعجاز اسلم جیسے مقبول نام شامل ہیں، جنہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے اپنے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں