مدرسے کے 4 بچوں کیساتھ بدفعلی کرنے والے 2 اساتذہ گرفتار

لاہور۔جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مدرسے کے 4 کم عمر طلبہ سے مبینہ بدفعلی کا انکشاف ہونے پر پولیس نے 2 اساتذہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ملزمان ڈھائی ماہ تک چاروں طلبہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے، چاروں متاثرہ بچوں کی عمریں 11 اور 12 سال کے درمیان ہیں۔
چاروں طلبہ کو دینی تعلیم کے حصول کے لیے موضع باقر شاہ کے ایک مدرسے میں داخل کروایا گیا تھا، ڈھائی ماہ تک ظلم برداشت کرنے کے بعد بچوں کے اہل خانہ کو بتانے پر معاملے کا بھید کھلا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ صدر علی پور میں درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں