جمشید دستی کی ڈگریاں جعلی؟ بڑا انکشاف سامنے آ گیا

اسلام آباد: رکنِ قومی اسمبلی جامشید دستی کی تعلیمی اسناد کے حوالے سے سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کے ایف اے، بی اے اور ایل ایل بی سمیت متعدد ڈگریاں مشکوک قرار دی جا چکی ہیں، جبکہ کچھ اسناد کی منسوخی کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

انتخابی مہم کے دوران ان کی تعلیمی قابلیت پر اعتراضات کیے گئے، جس پر الیکشن کمیشن نے تصدیق طلب کی تھی۔

ان کے خلاف جعلی ڈگری، شناختی جعلسازی، اور اثاثے چھپانے جیسے الزامات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ معاملہ 2010 سے عدالتوں میں زیرِ التوا ہے۔

اس کیس نے ملک میں سیاست اور تعلیمی شفافیت کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں