مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو چند دہشت گرد عناصر ہرگز نہیں روک سکتے۔

ترجمان پاک فوج نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دورے کے دوران طلبہ و انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان کے ساتھ تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن “بنیان مرصوص” کی حکمت عملی اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلہ کن معرکے میں عوام کی بالخصوص نوجوان نسل کی حمایت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے خطاب میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ “کشمیر پاکستان کا تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”

اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ایسے مزید انٹرایکٹو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں