ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

تہران: ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو جدید پاپ انداز کے ساتھ پیش کرنے کے منفرد انداز کی وجہ سے بے حد مقبول تھے۔ وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور گر گئے۔

ایمرجنسی عملہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے جان بچانے کی بھرپور کوشش کی اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، تاہم وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔

امید جہاں 1982 میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہوئے۔ وہ مشہور موسیقار محمود جہاں کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کے میدان میں نمایاں مقام بنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں