فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے 3 ارب ماہانہ فعال صارفین کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، یوں یہ سنگِ میل حاصل کرنے والا دنیا کا تیسرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ انسٹاگرام اب فیس بک اور واٹس ایپ کے بعد 3 ارب صارفین کے کلب میں شامل ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ انسٹاگرام سے تقریباً آٹھ ماہ قبل فیس بک نے یہ ہدف حاصل کیا تھا۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انسٹاگرام اپنی ایپ میں بڑی تبدیلیاں لانے جا رہا ہے۔ ایپ کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ یہ اپڈیٹس انسٹاگرام کو مزید جدید اور صارفین کے لیے پرکشش بنانے کے مقصد سے متعارف کرائی جائیں گی۔