پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ یہ اضافہ وفاقی بجٹ 2025-26 میں متعارف کرائی گئی “نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی” کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو تمام انجن سے چلنے والی گاڑیوں پر لاگو کی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ڈیلرز کی خدمات کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ نئی قیمتیں فیکٹری لاگت اور ڈیلرشپ تک مال برداری کے اخراجات سمیت مقرر کی گئی ہیں۔
نئی قیمتوں کے مطابق:
GD110S کی قیمت اب 3,62,600 روپے
GS150 کی قیمت 3,92,900 روپے
GSX125 کی قیمت 5,04,900 روپے
GR150 کی قیمت 5,52,900 روپے
جبکہ INAZUMA GW250JP کی قیمت 12,52,400 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب، کچھ روز قبل اٹلس ہونڈا نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2,000 سے 6,000 روپے تک اضافہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لاگو کردہ NEV لیوی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوا ہے، جو نہ صرف کاروں بلکہ موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہے۔ تاہم، اس پالیسی سے الیکٹرک، ہائبرڈ، ایکسپورٹ کے لیے تیار کردہ گاڑیاں اور سفارتی اداروں کی گاڑیاں مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔