3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کےلیے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی ائی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی کو آج پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلے کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، وہ ہشاس بشاش تھے، بانی نے الیکشن میں بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے کو سراہا ہے، بانی کو بتایا ہے کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بانی نے کہا یہی ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو بتایا قائمہ کمیٹیوں سے تمام ارکان اسمبلی نے استعفی دیا ہے، بانی نے کہا کہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے گاڑیاں، ڈرائیور اور چابیاں بھی واپس کریں، بانی نے کہا ہے ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لینگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں