7 ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

کراچی:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر کے پروگرام پر مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اسلام آباد کے بجائے کراچی آیا ہے جہاں آج سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ابتدائی مرحلے میں وفد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا، جبکہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان کی مجموعی معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی جائزہ مشن کی رپورٹ سے مشروط ہوگی۔

مزید یہ کہ مشن سیلاب کے معیشت پر اثرات اور بجٹ اہداف کے حوالے سے بھی جائزہ مرتب کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں