سموں کے غیر قانونی اجرا پر پی ٹی اے کی سخت کارروائیاں

اسلام آباد۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور کے ساتھ مل کر لاہور کے فیز 8، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع یو فون فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔

چھاپے کے دوران فرنچائز مالک کے لیپ ٹاپ سے 1 لاکھ 52 ہزار فنگر پرنٹس (پی ڈی ایف فارمیٹ میں، بشمول 10 اور 8 فنگر پرنٹ سیٹس) اور غیر قانونی طور پر کھولے گئے یو پیسہ اکاؤنٹس کا ریکارڈ برآمد کیا گیا۔ مزید برآں، 6 یو فون بی وی ایس ڈیوائسز، 3 جاز بی وی ایس ڈیوائسز اور 7 فعال یو فون سمز بھی قبضے میں لی گئیں۔ چھاپے کے دوران فرنچائز مالک اور یو فون کے ایریا سیلز مینیجر سمیت دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ چھاپہ غیر قانونی سموں کے خلاف پی ٹی اے کے عزم اور پاکستان کے ڈیجیٹل نظام کے تحفظ کی واضح مثال ہے۔

عوام الناس کو اس ضمن میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس قسم کی خلاف ورزیوں کی اطلاع پی ٹی اے کے ہیلپ لائن نمبر 080055055 پر دیں یا ویب سائٹ پر درج ذیل لنک کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج کروائیں:

اپنا تبصرہ لکھیں