ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان سیریز میں نئی شمولیت کرتے ہوئے “آل’’نیو سٹی ایسپائر ایس‘‘متعارف کرا دی جو جدید انداز، اپ گریڈ فیچرز اور بہتر آرام و سہولت کے ساتھ ایک پریمیم ماڈل کے طور پر پیش کی گئی ہے۔
اس گاڑی کی رونمائی کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج پر کی گئی. تفصیلات کے مطابق ہونڈا ایٹلس نے سٹی ایسپائر ایس کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے ایڈوانس رقم 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کی ایکس فیکٹری قیمت 61.49 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو سٹی لائن اپ میں سب سے مہنگا ماڈل ہے۔
اس کے علاوہ دیگر ماڈلز میں سٹی 1.2 CVT ویرینٹ – ایڈوانس 9 لاکھ روپے، ایکس فیکٹری قیمت 47.37 لاکھ روپے، سٹی 1.5 ایسپائر – ایڈوانس 12 لاکھ روپے، ایکس فیکٹری قیمت 60.69 لاکھ روپے ہے۔