ہونڈا اٹلس نے سال 2026 کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیئے

اسلام آباد۔ ہونڈا اٹلس کمپنی نے 2026 کے لئے ’ سی جی 125‘ موٹرسائیکل کے نئے ماڈلز متعارف کروا دیے، کمپنی نے تین نئے ویرینٹس متعارف کروائے ہیں۔

ہونڈا اٹلس کمپنی کے مطابق متعارف کروائے گئے ان ماڈلز میں انجن پہلے کی طرح وہی رکھا گیا ہے، ان نئے ماڈلز میں ’ سی جی 125‘ جس کے قیمت 2,38,500 رکھی گئی ہے۔

دوسرا ماڈل سی جی 125 ایس جو کہ سیلف اسٹارٹ ہے اس کی قیمت 2,86,900 روپے مقرر کی گئی جبکہ متعارف کرائے گئے تیسرے ویرینٹ میں ’ سی جی 125 ایس گولڈ شامل ہے، اس ماڈل کی قیمت 2,96,900 روپے رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں