ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ جھلکیاں شیئر کر رہی ہیں۔ ان کی تازہ پوسٹس نے ایک بار پھر مداحوں کی نظریں اپنی جانب کھینچ لی ہیں۔

ہانیہ عامر نے جو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں ان میں انہیں مقامی کھانوں کا مزہ لیتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے بنگالی ٹیم کے لیے حمایت کا اظہار بھی کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ کی ان منفرد جھلکیوں پر مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے اس نئے انداز کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے چاہنے والے انہیں پسندیدگی کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں