اسلام آباد ۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت فیری سروس پر اہم اجلاس،گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس کے دیگر روٹس زیر غورکیا گیا،پانچ نجی کمپنیوں نے فیری سروس پر تجاویز پیش کیں،اجلاس میں فیری آپریشنز کے تکنیکی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا
اجلاس کے دوران وزیربحری امور کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ، صوبائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی فیری سروس منصوبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی
جنید انوار چوہدرینے کہا کہ فیری سروس کے لیے نجی شعبے کی دلچسپی میں اضافہ ھوا ھے،فیری سروس سے علاقائی رابطے اور تجارت کو فروغ ملے گا،خلیجی ممالک سے مسافروں اور سامان کی آمد و رفت میں آسانی متوقع ہے،فیری سروس گوادر کو بین الاقوامی بحری نقشے پر اجاگر کرے گی۔