سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں “گوگل اے آئی پلس” پلان لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز کے ذریعے زیادہ بااختیار بنانا ہے۔
یہ نیا پلان صارفین کو اپنی تخلیقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے طاقتور اے آئی فیچرز فراہم کرتا ہے اور وہ بھی نہایت مناسب قیمت پر۔
گوگل اے آئی پلس پلان کی نمایاں خصوصیات:
جیمنائی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ (Nano Banana) کے لیے اضافی سہولت
گوگل کے جدید ترین ماڈل “جیمنائی 2.5 پرو” تک مزید رسائی
ویڈیو جنریشن ماڈل “Veo 3 Fast” تک رسائی، جو جیمنائی، Whisk اور Flow میں دستیاب ہے
جی میل، ڈاکس، شیٹس سمیت مختلف گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام
جی میل، فوٹوز اور ڈرائیو میں 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت
گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل ماحول تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور پاکستانی صارفین نے جس طرح اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ ان کے مطابق “گوگل اے آئی پلس” اس بات کا عکاس ہے کہ کمپنی زیادہ سے زیادہ افراد کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا چاہتی ہے تاکہ لوگ اپنی پیداواریت، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو مزید بہتر بنا سکیں۔
پلان کے تحت صارفین اپنے پانچ اہل خانہ کے ساتھ بھی یہ سہولت شیئر کرسکتے ہیں، جس سے ایک ہی سبسکرپشن پر سب کو گوگل کی جدید ترین فیچرز تک رسائی مل سکے گی۔
یہ سروس پاکستان میں آج سے 1400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے جبکہ نئے صارفین کے لیے محدود مدت تک ابتدائی 6 ماہ میں 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی دی جا رہی ہے۔