اسلام آباد۔پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بدستور ریکارڈ سطح پر موجود ہیں اور آج ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 398800 روپے پر برقرار ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 341906 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 4637 روپے پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3770 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔