عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،فی تولہ سونے کی قیمت میں1200روپے کے اضافے بعد قیمت 377900 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 3552 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 1029روپے کے اضافے سے 323988 روپے ریکارڈ کئے گئے،جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر ہی برقرار ہے۔