کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3865 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونا 2144 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے کا ہوگیا۔ اس کے برعکس ایک تولہ چاندی 13 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 4839 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، تاہم چاندی کی مانگ میں اضافے کے باعث اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔