سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4لاکھ 10ہزار 278روپے ہو گیا

کراچی: سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی و مقامی صرافہ بازار میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کا ہو گیا، جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 3001 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے تک جا پہنچا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ایک تولہ چاندی 50 روپے بڑھ کر 4826 روپے میں دستیاب ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 3890 ڈالر پر جا پہنچا۔

اپنا تبصرہ لکھیں