ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ 1600 روپے کمی

کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر فی اونس سستا ہوکر 3,320 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کا اثر ملکی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھا گیا۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک تولہ سونا 1600 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونا 1372 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی بدستور 3,963 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں