سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی

کراچی۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور یہ مسلسل چوتھا روز ہے جب قیمتی دھات کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 354 ڈالر میں فروخت ہوا۔

یاد رہے، گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 356 ڈالر، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں