جیورجیا میں 18 لاکھ سال پرانا انسانی جبڑا دریافت

جارجیا میں ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایک اہم دریافت کی ہے جہاں اوروزمانی (Orozmani) نامی مقام سے تقریباً 18 لاکھ سال پرانا انسانی جبڑا ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جبڑا قدیم انسان کی اُس نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے سائنسدان Homo erectus کے نام سے جانتے ہیں۔

یہ دریافت افریقہ سے باہر قدیم انسانوں کے آثار میں ایک بڑی شواہد فراہم کرتی ہے، جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ انسانوں کے ابتدائی گروہ یوریشیا میں کس طرح پھیلے اور آباد ہوئے۔

جبڑے کے ساتھ ماہرین کو اسی علاقے سے مختلف جانوروں کے فوسلز بھی ملے ہیں جن میں ہاتھی، بھیڑیا، گائے، زرافہ اور شیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں سے قدیم پتھر کے اوزار بھی دریافت ہوئے ہیں جو اس دور کی انسانی سرگرمیوں کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت انسانی ارتقاء کی تاریخ میں ایک نئی روشنی ڈالتی ہے اور ابتدائی انسانوں کی ہجرت کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں